میپکو وہوا سب ڈویژن کا لائن مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق
ملتان (نامہ نگار خصوصی) میپکو وہوا سب ڈویژن (تونسہ میپکو ڈویژن) کا لائن مین II لیاقت علی ملنگی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا ذرائع کے مطابق جمعہ کی دوپہر سوا ایک بجے 11 کے وی فیڈر پر کام کے دوران شدید کرنٹ لگا جس سے لائن مین موقع پر ہی ہلاک ہو گیا اور اس کی لاش کافی دیر تک لٹکتی رہی واپڈا پیغام یونین کے زونل چیئرمین ذوالفقار علی عباسی نے وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری سے مطالبہ کیا ہے کہ ایکسیئن تونسہ ڈویژن کو معطل کر کے اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائیں۔
کرنٹ