بنیا دی سہو لیات کی بلا تفریق فراہمی نصب العین ہے،ملک فیا ض
کراچی(اسٹاف رپورٹر)۔چیئرمین بلدیہ جنوبی کراچی ملک محمد فیاض نے کہاہے کہ عوام کی خدمت،فلاح وبہبوداور انہیں تمام تربنیادی سہولیات کی بلاامتیازوتفریق فراہمی ہی ہماری کاوشوں کا محورہے ہماری کوشش ہے کے عوام کے تمام مسائل کا مستقل حل ممکن بنایا جائے تاکہ ہم ایک جدید اورترقی یافتہ اقوام میں شامل ہوسکیںان خیالات کا اظہارانہوںنے لیاری یو سی 9مندرہ محلہ کی مختلف گلیوں میں جاری سی سی فلورنگ کے کام کے معائنے کے موقع پر کیا اس موقع یو سی 9 کے چیئر مین قاسم مندرہ اور پیپلز پارٹی کے کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے چیئرمین ملک محمد فیاض کا کہنا تھاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیحی دی اور لوگوں کے بنیادی نوعیت کے مسائل کا فوری حل ہمارا منشور ہے اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی میں بلدیہ جنوبی کی انتظامیہ شبانہ روز مصروف عمل ہے عوام کے منتخب نمائندے ہمارے افسران اور عملہ باہم مربوط پالیسی کے تحت دستیاب وسائل کا استعمال کرتے ہوئے عوامی خدمت کا سفرجاری رکھے ہوئے ہیںاس کا ثبوت ہے کہ صدراور کلفٹن کی سڑکیں ہوں یا لیاری کی تنگ وگنجان آباد گلیاں ہم انکی تعمیرومرمت کیلئے کسی قسم کی تفریق کا مظاہرہ نہیں کررہے اور پورے ضلع میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی کاموں کو پایاء تکمیل تک پہنچا رہے ہیں چیئرمین ملک محمد فیاض نے اس موقع پرمتعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ سائوتھ میں جہاں کہیں بھی ضرورت ہے گلیوں کی سی سی فلورنگ کاکام مکمل کیاجائے ۔