لاہورسمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں پٹرول کی قلت آٹھویں روز بھی برقرار ہے،،پٹرول نہ ملنے کے باعث لوگوں کے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیںشہری پٹرول کے حصول میں صبح سویرے ہی پٹرول پمپوں پرلائنوں میں لگ جاتے ہیں پھر بھی قسمت والا ہی پٹرول حاصل میں کامیاب ہوتا ہے
بجلی اورگیس کی لوڈشیڈنگ کے بعد پٹرول کا بحران بھی عوام کامقدربن گیاحکومت کے دعوؤں اورتسلیوں کے باوجود بھی لاہورکے باسیوں کو آٹھویں روز بھی پٹرول نہ مل سکا،شہر کے بیشترپمپ بند ہیں جوچند ایک کھلے ہیں ان پرگاڑیوں کی لمبی لبمی لائنیں لگی ہوئیں ہیں،اس بارے میں جب شہریوں سے بات کی گئی تو وہ حکومت سے نالاں نظر آئے،لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ پٹرول کے حصول کیلئے آٹھ روز سے ذلیل وخوارہورہے ہیں لیکن حکومت کوپرواہ نہیں،ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کی عدم دستیابی کی وجہ سے ان کےروزی روٹی کے لالے پڑ گئے ہیں شہریصبح سویرے ہی پٹرول پمپوں پرلوگوں کی لائنیں لگ جاتی ہیں اوریہ سلسلہ سارا دن جاری رہتا ہے،دوسری طرف پٹرول کی عدم دستیابی کے باعث طلبہ کوبھی مشکلات پیش آرہی ہیں اوروہ وقت پرسکول نہیں پہنچ پاتےان کا کہنا تھا کہ حکومت پٹرول کے بحران پرقابوپانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔۔طلبہپٹرول کے بحران کے باعث لوگوں کاکاروبازندگی شدید متاثرہوا ہے،حکومت کوچاہیئے کہ وہ اس بحران پرقابوپانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے کیمرہ مین غلام عباس بھٹی کے ساتھ مرزا رمضان بیگ وقت نیوز لاہور۔