سیلاب متاثرین کیلئے ”خادم اعلیٰ ریلیف کارڈ“ کا اجرا کر دیا گیا: مجاہد شیر دل
لاہور (پ ر) پروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مجاہد شیر دل نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے گزشتہ سال کے دوران جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ اضلاع کے خاندانوں کو ”خادم اعلیٰ ریلیف کارڈ“ تقسیم کرنے کا اجراءکر دیا ہے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے اس بارے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مطابق راجن پور کے 36,699 اور ضلع ڈیرہ غازی خان کے 7,349 خاندانوں کو اس منصوبے سے فائدہ پہنچے گا۔