برسبین ہیٹ نے بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
پرتھ (اے پی پی) برسبین ہیٹ نے پرتھ سکارچرز کو فائنل میچ میں 34 رنز سے شکست دے کر بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔ برسبین ہیٹ نے 5 وکٹ پر 167 رنز بنائے۔ جوبرنز 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جیسن نے دو جبکہ مائیکل بیئر، نیتھن کولٹر اور بریڈہوج نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ پرتھ سکارچرز کی ٹیم 9 وکٹوں پر 133 رنز بنا سکی۔ ایڈم ووجز 49 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ کیمرروئچ نے تین جبکہ الیسٹر میک ڈرموٹ اور بین کیوٹنگ نے دو، دو ڈینئل کرسچین اور نیتھن لیون نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ نیتھن ہارٹز کو میچ اور ایرن فنچ کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔