پشاور: حیات آباد میں فائرنگ سے ایڈیشنل سیشن جج زخمی، سابق چیف جسٹس ابن علی کے صاحبزادے ہیں

Jan 20, 2013

پشاور (اے پی اے ) پشاور کے علاقہ حیات آباد میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایڈیشنل سیشن جج زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ حیات آباد فیز 2 میں پیش آیا۔ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ایڈیشنل سیشن جج احتشام علی کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ انہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایس ایچ او حیات آباد بشیرداد خان نے نجی ٹی وی کوبتایا کہ فائرنگ کرنے والے موٹرسائیکل سوار فرار ہوگئے ہیں ۔ احتشام علی سابق چیف جسٹس ابن علی کے صاحبزادے ہیں۔

مزیدخبریں