ہماری فوج اور یہ حکمراں سب ”چُپ“ ہی رہتے ہیں
یہ ہندو سے لڑائی کرنے سے ہر وقت ڈرتے ہیں
یہاں اک دو نہیں ہیں سینکڑوں مکّار بیٹھے ہیں
تجارت ہندو سے کرنے کو اب تیار بیٹھے ہیں
سیاستدان سارے غیرتِ قومی بھلا بیٹھے
جو شائق ڈالروں کے ہیں وطن اپنا گنوا بیٹھے
ہمارے حکمراں امریکہ سے اور نیٹو سے ڈرتے ہیں
ڈرونی حملے کرواتے ہیں تو انعام ملتے ہیں
ہوئے ہیں چار حملے فوج پر الہام کیا ہوگا
نہ جانے پانچویں حملے کا اب انجام کیا ہوگا؟
مجھے جب بھی خیالِ قائدؒ و اقبالؒ آتا ہے
خیالوں میں بھڑکتا اک نیا طوفان آتا ہے
حذر از طرزِ جمہوری غلام پُختہ کارے شو
کہ از ”مغزِ دو صد خر“ فکرِ انسانی تحی آید
(عبدالرحمن ارشد مالیر کوٹلوی)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38