اسلام آباد (ریڈیو نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت تصفیہ طلب معاملات پر ثالثی سے گھبراتا ہے اسی لئے امریکہ اس کام میں ہاتھ نہیں ڈالتا۔ بھارت میں ایک طبقہ پاکستان سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ نجی ٹی وی سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھارت سے جامع مذاکرات کے لئے تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے جبکہ بھارت میں سیاسی جماعتیں ان مذاکرات پر تقسیم ہیں‘ بھارت کا ایک سنجیدہ طبقہ اچھے تعلقات پر قائل ہو چکا ہے۔ یہ سوچ میں بہت بڑی تبدیلی ہے اور نشاندہی کرتی ہے کہ پاکستانی م¶قف میں بڑا وزن ہے کہ آگے بڑھنے کے لئے مذاکرات واحد راستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات شروع ہونے کا امکان ہے اگر انہوں نے دوراندیشی سے کام لیا لیکن اگر وہ اندرونی سیاست کا شکار رہے تو ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سمت کلیئر ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38