منی لانڈرنگ کیس، مونس الٰہی، شریک ملزم جبران کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ طلب 

Feb 20, 2025

لاہور (خبر نگار) سپیشل سینٹرل عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی اور شریک ملزم محمد جبران کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ 20 فروری کو طلب کر لی، عدالت نے ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو طلب کر لیا۔ عدالت نے مونس الہٰی کی جائیدادیں منجمد کرنے کے دورانیے میں توسیع کردی جبکہ 8 ملزمان کی جائیدادیں بھی منجمد رہیں گی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظرعلی گل نے9 مئی جناح ہاوٗس جلاوٗگھیراوٗ کیس میںپی ٹی آئی رہنما ندیم عباس بارا و دیگران کی عبوری ضمانت میں 8 مارچ تک توسیع کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے ملزمان کی تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس وحید خان نے پی این آئی ایل لسٹ سے نام نکالنے کیلئے 9 مئی کے ملزم محمد اکرم کو متعلقہ فورم پر رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

مزیدخبریں