شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ سیاسی تنازعات سیاستدانوں سے مل بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے حل کئے جاتے ہیں سیاسی امور میں عسکری حکام کا کوئی عمل دخل نہیں اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے کا عمل بندکیا جائے پی ٹی آئی نے ایک بار پھر اداروں اور عوام میں فاصلہ پیداکرنے کی کوشش کی ہے جو ناکام ثابت ہوگی، (ن) لیگ نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے ہماری سیاست کا محور ہمیشہ عوامی خدمت اور ملکی خوشحالی رہا ہے عوام کے دکھ درد سمجھنے اور عوام کو ریلیف دینے میں(ن) لیگ ہمیشہ کوشاں رہی اوریہ واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ وسیع تر ملکی مفاد میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔
سیاسی تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کئے جاتے ہیں: عمران رحمت
Feb 20, 2025