عالمی اداروں کی جانب سے بھی پاکستان کی درست معاشی سمت کا اعتراف

Feb 20, 2025

فرحان انجم ملغانی

حکومت کے بروقت اقدامات کی بدولت معاشی مشکلات میں گھرے پاکستان نے معاشی اڑان پکڑ لی ہے اور اب عالمی ادارے  بھی پاکستان کی درست معاشی سمت کی جانب بڑھنے کی رپورٹس جاری کررہے ہیں  ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں معاشی استحکام  و ترقی کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز مل کر کام کریں اور منفی سیاست کو پس پشت ڈال کر قومی سوچ اپنائی جائے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور وطن عزیز میں  معاشی انقلاب شعبہ زراعت کی  ترقی میں مضمر ہے۔ اس ویژن کے تحت سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے گرین پاکستان انیشئٹوو کی بنیاد رکھی جس کے بنجر و غیر آباد رقبوں کو جدید طریقہ کاشتکاری کے تحت آباد کرکے ملک میں ایک زرعی انقلاب برپا کرنا ہے۔ جس سے پاکستان  تمام اجناس میں ناصرف خود کفیل ہوگا بلکہ مسقبل کے فوڈ سیکیورٹی جیسے مسائل پر بھی قابو پایا جا سکے گا۔اس ضمن میں پنجاب میں زراعت کو ماڈرن اور جدید بنانے کے انقلابی پروگرام کے تحت کسانوں کو تمام زرعی سہولیات ایک چھت تلے فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا گیاہے۔ چولستان جنوبی پنجاب میں گرین پاکستان پروگرام منصوبہ کا آغاز کر دیا گیا ہے، کنڈائی اور شاپو کے علاقوں میں منصوبوں کی افتتاحی تقریب کا  شاندار انعقاد کیا گیا جس میں گرین مال اینڈ سروس کمپنی، سمارٹ ایگری فارم، زرعی تحقیق اور سہولت مرکز کا افتتاح کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر  اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب میں شرکت کی۔ نیشنل فوڈ سکیورٹی و تحقیق کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر آبی وسائل ڈاکٹر مصدق ملک بھی شریک تھے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر زراعت اینڈ لائیوسٹاک سید عاشق حسین کرمانی، وزیر آبپاشی محمد کاظم پیرزادہ کے علاوہ متعلقہ وفاقی اور صوبائی سیکرٹری بھی اس موقع  پر موجود تھے۔تقریب میں بتایا گیا کہ گرین ایگری مال اینڈ سروسز سروس کمپنی کسانوں کو ان کے گھر کے دروازے پر معیاری بیج، کھاد، کیڑے مار ادویات رعایتی قیمت پر فراہم کرے گی۔ کسانوں کو ڈرونز سمیت زرعی مشینری رعایتی کرائے پر دستیاب ہوگی۔
ایک چھت تلے، ایک کمپنی کے ذریعے کسانوں کو زراعت سے متعلق تمام سہولت میسر ہوں گی۔ پانچ ہزار ایکڑ پر مشتمل جدید زرعی فارم کا بھی آغاز ہوگیا ہے۔ فارم جدید زراعت کی مثال بنے گا، جدید زرعی طریقے اور آبپاشی کا جدید نظام استعمال کیا جائے گا۔ پانی کے کم استعمال اور لاگت اور لاگت سے زیادہ پیداوار حاصل ہوگی۔ زرعی تحقیق اور سہولت مرکز میں زرعت کے شعبے سے متعلق تمام اشیاء  اور سہولیات دستیاب ہوں گی۔ زمین کی جانچ سمیت تحقیق سے متعلق لیبارٹری کی تمام خدمات بھی فراہم ہوں گی۔ یہ ادارہ زرعی تعلیم اور تحقیق کرنے والے ملک بھر کے تمام اداروں کے ساتھ رابطے میں ہوگا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چولستان اور پنجاب میں جدید زراعت کے انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے، ان منصوبوں کا آغاز پنجاب کے کسانوں کی ترقی کے ایک نئے سفر کا آغاز ہے، زراعت کی ترقی کسان کی ترقی اور پاکستان کی خوشحالی کی ضمانت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نواز نے کہا کہ گرین پاکستان جدید زراعت کے فروغ کا انقلاب ہے۔ انہوں نے شہداء  کے بچوں اور زخمی ہونے والے غازیوں کو زمین کی الاٹمنٹ کے خطوط بھی دیے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پاکستان کا زرعی پاور ہاؤس بن گیا ہے، جدید زراعت میں صوبہ پنجاب اور یہاں کے کسانوں کا قائدانہ کردار قابل تحسین ہے، گرین کارپوریٹ منصوبے کے تحت مختصر وقت میں یہ کامیابیاں حوصلہ افزا اور ترقی کی نوید ہیں۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ فوج ملک کی معاشی ترقی کے عمل میں بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔ سپہ سالار نے مختصر وقت میں پنجاب حکومت کے گرین کارپوریٹ منصوبے کے تحت کاوشوں اور حاصل ہونے والی کامیابیوں کو سراہا۔
 مزید براں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان ڈویژن کے باسیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ہے۔ وہاڑی روڈ کے اضافی کیرج وے کی تعمیر کیلئے ٹینڈر اوپن کردیے گئے۔90 کلومیٹر طویل کے اضافی کیرج وے کی تعمیر کیلئے 12 ارب روپے کی منظوری دی گئی تھی۔ اا منصوبے کی تکمیل سے عوام کو ملتان تا وہاڑی 90 کلومیٹر طویل شاہراہ پر آرام دہ سفر کی سہولت میسر آئے گی اور اس علاقے میں ترقی کے ایک نئے دوع کا آغاز ہوگا۔ اس وقت اس اہم سیکشن پر ٹوٹی پھوٹی روڈ کے باعث شہریوں کو شدید سفری صعوبتیں برداشت کرنا پڑرہی ہیں۔ کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے ملتان وہاڑی روڈ منصوبہ بارے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  کہا کہ مارچ تک ملتان وہاڑی روڈ کی تعمیر کا آغاز کردیا جائے گا۔19.20کلومیٹر ضلع ملتان، 6 کلومیٹر ضلع خانیوال ، 49.60 کلومیٹر ضلع وہاڑی سے لنک ہوگی۔ 13 ارب روپے کے وہاڑی روڈ  کی اپ گریڈیشن سکیم ایکنک میں منظوری کے مراحل میں ہے۔ کمشنر عامر کریم خاں محکمہ ہائی ویز کو سکیم کے آغاز کیلئے فوری اقدام کا حکم دیا۔  سڑک سے سروز کے منتقلی کیلئے تمام متعلقہ محکمے موثر باہمی بنا کر کارروائی کریں۔ سائٹ کلیرنس کا آغاز کردیا گیا، پیٹرول پمپس ہٹائے جارہے ہیں۔ ایس ای ہائی ویز  غلام نبی کے مطابق جی آر سی کی مدت مکمل ہوتے ہی کام کا آغاز کردیا جائے گا۔
صوبائی وزیر صحت عمران نذیر نے گذشتہ روز ملتان کا دورہ کیا اور شہر اولیاء￿  میں صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہیلتھ مراکز کی اپ گریڈیشن کا انقلابی منصوبہ دیا۔ صحت کی بنیادی سہولیات تک شہریوں کو سہل رسائی فراہم کی گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر جنوبی پنجاب  کے مختلف اضلاع کا دورہ کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتال مریضوں کو انکار نہیں کرتے ، ادویات کے بجٹ کو بڑھایا ہے۔شہباز شریف ہسپتال میں نقائص کا جائزہ لینے آیا ہوں۔ صوبائی وزیر صحت عمران نذیر نے مزید کہا کہ سرکاری سیکٹر کے ڈاکٹروں کے مسائل حل کر رہے ہیں اور سرکاری اسپتالوں میں سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کی کمی فوری طور پر پوری کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کا کریڈٹ کوئی مریم نواز سے نہیں چھین سکتا،میسر ادویات کا سرکاری ہسپتالوں میں ڈسپلے کمشنر عامر کریم خاں کا منفرد اقدام ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی فوکس ہے اور کمشنر ملتان ڈویڑن عامر کریم خاں کو ملتان ڈویڑن کی ترقی کا ٹاسک سونپ کر تعینات کیا گیا ہے۔ کچھ دنوں میں یہاں کے باسیوں کو بدلا ہوا ملتان نظر آئے گا۔

مزیدخبریں