مذاکرات کیلئے دروازے ہر وقت کھلے ہیں:چیئرمین جی ڈی اے
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)چیئر مین گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی علی اشرف مغل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق بلڈرز ارہائو سنگ سوسائٹیوں کے مسائل ترجیحی بنیا دوں پر حل کریں گے وزیرہائوسنگ میا ں محمودالرشید سے ملاقات میں آپ سے جو وعدے کئے گئے ان پر عملدرآمد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے تاہم کچھ قانونی پہلو بھی مد نظر رکھنے ہو تے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کچھ مقدمات کاذکر بھی کیا گیا ان کے بارے بھی مزاکرات کے لئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلڈرز کے ظہرانہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شہزاد مہر،بابو شبیر مہرنے سپاسنامہ میں ترقیاتی کاموں میں رکاوٹوں بارے چیئر مین گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی علی اشرف مغل کو آگاہ کیا مقامی میرج ھال میں منعقدہ تقریب سے، ظاہر محمود چوہدری، حافظ نوید بٹ،وسیم سندہو، یاسر طفیل سانسی، حافظ فرقان، اصغر مہر،خاور محمود، حاجی انور ار راشد چوہدری نے بھی خطاب کیا۔