ڈاکٹر ز معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں:رضوان اسلم بٹ

گو جر ا نو ا لہ( نمائندہ خصوصی) ڈاکٹر ز ہمارے معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں جوکہ ہمارے معاشرے میں موجود بہت سی موذی بیماریوں سے مقابلہ کرنے میں عوام کی مدد کرتے ہیں انکی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا اس سلسہ میں ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ نے ارشاد فرمایا :( جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی ) ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے سٹی جنرل سیکرٹری رضوان اسلم بٹ نے پیپلز کالونی مین مارکیٹ میں فری میڈ یکل اینڈ ڈینٹل کمپلیکس کاافتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ میں ایسے ہسپتال ہونے سے عوام کو بہت سے فائدے میسر ہیں جس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ حلقہ کی عوام کو اب اپنے علاج کے لیے مہنگے اور بڑے ہسپتال میں نہیں جانا پڑے گا۔