گوجرانوالہ:پنجاب خزانہ ‘اکائونٹس سروس ایسوسی ایشن کا ہمایوں فاروقی کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے پر مذمت

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس گوجرانوالہ میں پنجاب خزانہ سروس ایسو سی ایشن و آڈٹ اینڈ اکائونٹس سروس ایسوسی ا یشن کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس اوکاڑہ میں ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر ہمایوں فاروقی کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے پر مذمت کی گئی اور ایس پی عبداللہ لک اور ایس ایچ او عبدالعزیز چیمہ کو جھوٹی ایف آئی آرز دینے پر فوری طور پر معطل کرنے اور ایف آئی آر خارج کرنے کا مطا لبہ کیاگیا اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ اگر فوری طورپر ایف آئی آر کو خارج اور ایس پی اور ایس ایچ او کے خلاف فوری قانونی کاروائی نہ کی گئي تو پنجاب بھرمیں غیر معینہ مدت تک قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کیا جائے گا۔