کامونکے:منی ٹرک کی زدمیں آکرموٹرسائیکل سوار جاں بحق‘2خواتین سمیت 3زخمی
کامونکے(نامہ نگار)بریک فیل ہونے کے باعث منی ٹرک نے موٹرسائیکل سوار شخص کو کچل کر موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ رکشہ سوار دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے،بتایاگیاہے کہ گذشتہ روز پتھروں سے لوڈ منی ٹرک نے جی ٹی روڈ مین بازار کے قریب بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہوکر آگے جانیوالے موٹرسائیکل اور رکشہ کو کچلا ڈالا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار چوک غوثیہ کا چالیس سالہ اشفاق شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیاجبکہ رکشہ سوارپروین بی بی،شگفتہ بی بی اور علی رضا شدید زخمی ہوگئے،اطلاع ملنے پرریسکیو نے عملہ موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور نعش کو ہسپتال منتقل کردیاہے جبکہ سٹی پولیس نے ٹرک قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔