سائنس لوکس سکول کا پنجاب‘ گوجرانوالہ بار کے عہدیدار وں کے اعزاز میں تقریب
گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)سائنس لوکس سکول کے زیراہتمام پنجاب بار وڈسٹرکٹ بار کے عہدیداران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد،جس میں ممبر پنجاب بار قاسم محمود باباایڈووکیٹ ،صدر ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ بار رانا وقاص حسن خاںایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری احمد بلال ڈھلوںایڈووکیٹ ،اُمیدوار صدر ٹیکس بار تبارک حسین ایڈووکیٹ، ارشد اقبال شیخ، ڈائریکٹر راشد محمود،پرنسپل ابوذر اقبال شیخ ودیگر وکلا نے شرکت کی، ارشد اقبال شیخ نے عہدیداران کی اعزازی تقریب خطاب کرتے ہوئے کہا کہوکلا شہری مسائل حل کروانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،خدمت خلق کیلئے وکالت ایک بہترین شعبہ ہے،انہوں نے کہا کہ اب تک سائنس لوکس سکول سے تعلیم حاصل کرنیوالے سینکڑوں طلبہ دیگر شعبہ جات کے ساتھ ساتھ شعبہ وکالت کے ستارے بن کر پاکستان کی تعمیرو ترقی میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیںجن پر ہمیں بے حد فخر ہے۔