سنی اتحاد کونسل کی اپیل ‘ خواجہ معین الدین چشتیؒ کا یوم وصال نہایت عقیدت سے منایا گیا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر حضرت سیدنا خواجہ معین الدین چشتی کا 809 واں یوم وصال انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیاجمعہ کے اجتماعات میں علماء کرام نے آپ کی کرامات،فضائل و مناقب اور اشاعت اسلام کیلئے گرانقدر دینی خدمات پر خطابات کئیے مرکزی عرس مبارک کی بڑی تقریب جامع مسجد گلزار مدینہ المعروف چشتی صاحب والی مسجد میں منعقدہ ہوئی جس میں مولانا پیر ابوطاہر عبدالعزیز چشتی،پیرسید محمد عرفان شاہ مشہدی ،قاری محمد سلیم زاہد،مولانا محمد اکبر نقشبندی، سرفراز احمد تارڑ اور دیگر نے کہا کہ حضرت سیدنا خواجہ معین الدین چشتی نے اللہ کریم کی عبادت،رسول کریم کی اطاعت اور مخلوق خدا کی خدمت کا درس دیا ہے،برصغیر پاک و ہند میں دین اسلام کی اشاعت و سربلندی کیلئے ناقابل فراموش تاریخی کردار ادا کیا،آپ نے ہندوستان میں بلاشبہ کفر شکن تحریک برپا کی تھی،جو کام ہزاروں تلواریں نہ کر سکیں وہ آپ کی خاموش اخلاقی تحریک نے کر دکھایا۔