نوشہرہ ورکاں : ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر 20سے زائد افراد کو لوٹ لیا
نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت )ڈاکووں نے ناکہ لگا کر بیس سے زائد افراد کو لوٹ لیا,خواتین سے بدتمیزی،مسافروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا،اطلاع کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچی، تھانہ نوشہرہ ورکاں کے علاقہ کڑیال باغوانوالہ کے قریب باغ چوک روڈ پر تین ڈاکووں نے ناکہ لگا کر متعدد گاڑیوں میں سوار افراد سے لاکھوں روپے لوٹ لیے مسلح ڈاکوؤں نے رات گیارہ بجے کے قریب سڑک پر ٹریکٹر ٹرالی کھڑی کرکے رستہ بند کیا اور ڈاکٹر ضیااللہ،محمد شان،مزمل وغیرہ سمیت دس کے قریب گاڑیوں میں سوار افراد سے لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا واردات میں نوشہرہ ورکاں کے کئی تاجر بھی لٹ گئے ڈاکووں نے کئی تاجروں پر تشدد بھی کیامتاثرین کا کہنا تھا کہ ڈاکووں کی عمر بیس سے پچیس سال کے درمیان تھی دیدہ دلیری سے واردات کرنے والے ڈاکووں نے نقاب بھی نہ کررکھے تھے اور ایک دوسرے کانام سے پکارتے رہے ڈاکوئوں نے خواتین سے بدتمیزی بھی کی ڈاکو واردات کے بعد تسلی سے فرار ہوگئے عوامی حلقوں نے ڈکیتی اور راہزنی کی بڑھتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس حکام سے کرائم کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔