پاکستان سٹیل ملز سے متعلق ایک اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت جمعرات کو اسلام آباد میں ہوا۔
اجلاس میں بحری امور کے وزیر سید علی حیدر زیدی, منصوبہ بندی کے وزیراسد عمر ,نجکاری کے وزیر محمد میاں سومرو ,مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ,مشیر تجارت عبد الرزاق دائود ,ادارہ جاتی اصلاحات کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین ,معاون خصوصی ندیم بابر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔