ایچ بی ایل پی ایس ایل 5 کی رنگارنگ تقریب کا آغاز

ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگئی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والی سپر لیگ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب جاری ہے۔پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن آج رات نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ایک رنگارنگ تقریب کے ساتھ شروع ہوگیا۔ٹورنامنٹ کا پہلا میچ دفاعی چمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان کھیلا جائیگا۔ کیپٹن سرفراز احمد ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہیں جبکہ کپتان شاداب خان بھی اپنی ٹیم کی فتح کیلئے پرعزم ہیں۔
پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں ممتاز فنکار اپنے فن کامظاہرہ کریں گے۔صوبائی حکومت نے تقریب اور ٹورنامنٹ کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ اس موقع پر سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں اور نیشنل سٹیڈیم کے ملحقہ علاقوں اوراہم مقامات پر رینجرز اور پولیس اہلکار تعینات ہیں۔پہلی بار پی ایس ایل کے تمام میچ ملک کے شہروں کراچی، لاہور،راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور میں ہوگا۔
تقریب میں میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور سابق کرکٹرز سمیت دیگر اہم شخصیات شریک ہیں۔