نوجوانوں میں مقبول ترین ایپ ٹک ٹاک کا نیا فیچر متعارف کروادیا گیا جس کی مدد سے اب والدین ، بچوں کے اکاونٹ تک رسائی حاصل کر سکیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق بچوں کے لیے ٹک ٹاک سے متعلق والدین کے خدشات کو دیکھتے ہوئے حکام کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کروادیا گیا ہے جس کے تحت والدین اپنے بچوں کے اکاونٹ تک رسائی حاصل کر سکیں گے ۔متعارف کروایا گیا یہ " فیملی سیفٹی موڈ" والدین کے ٹک ٹاک اکاونٹ کو بچوں کے اکاونٹ سے منسلک کر دے گا ۔اس فیچر سے آنے والے میسجز کو محدود اور ڈیس ایبل بھی کیا جاسکے گا ۔
اس کے علاوہ ٹک ٹاک میں ایک نیا ریسٹرکٹڈ موڈبھی دیا گیا ہے جس سے والدین نامناسب مواد کو فلٹر بھی کرسکے گے اور یہ طے کرسکیں گے کہ ان کا بچہ ٹک ٹاک پر کس قسم کا مواد دیکھ سکے گا ۔اس کے علاوہ والدین یہ فیصلہ بھی کر سکیں گے کہ بچے ٹک ٹاک پر کتنا وقت گزار ے گے ۔
برطانیہ کے میڈیا ریگولیٹر آفکام کے حالیہ سروے میں پتا چلا ہے کہ 2019 میں 12سے 15 سال کی عمر کے بچوں میں سے 13 فیصد بچے ٹک ٹوک استعمال کررہے ہیں جوکہ ایک سال قبل صرف 8 فیصد تھا۔
یاد رہے کہ یہ فیچر ابھی صرف برطانیہ میں متعارف کروایا گیا ہے لیکن آنے والے ہفتوں میں یہ مختلف ممالک میں بھی متعارف کروایا جائے گا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024