وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ملک ہے، جاپانی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں، انہیں یہاں ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔ان خیالات کا اظہار وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپان انٹرنیشنل تعاون ایجنسی کے صدر شنیچی کیتاکا سے ملاقات میں کیا،شنیچی کیتاکانے تنظیم کے مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق وزیرخارجہ کو بریفنگ دی۔ملاقات کے دوران وزیرخارجہ نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق نئے مواقعوں سے جائکا کے صدر کو آگاہ کیا، اس دوران دونوں ممالک کے مابین تجارت اور معاشی تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جائیکا کا تعلیم اور دیگر انسانی ترقی کے شعبوں میں تعاون قابلِ تحسین ہے، جائیکا کے ساتھ ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں مزید تعاون کے خواہاں ہیں، پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ملک ہے۔ وزیرخارجہ نے جائیکا کے صدر کو کہا کہ جاپانی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں، انہیں یہاں ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024