برطانیہ میں ڈینس طوفان کے پیش نظر کئی علاقوں میں فلڈ وارننگ جاری کردی گئی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمال مغربی انگلینڈ اور شمال ویلز کے علاقے میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شدید بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے ماحولیاتی ایجنسی نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں 8 دریا اپنی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے ہیں اور ملک بھر میں قریب ایک سو بیس مقامات پر سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مڈ لینڈز میں شدید سیلاب آنے کا خدشہ ہے جو کہ انسانی زندگی کیلئے بہت بڑے خطرے کی پیشنگوئی ہے ہیرفورڈ اور ووسٹر شائر کے منیجر ڈیو تھروپ نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا ہے کہ یہ سیلاب اور بارشوں کا سلسلہ بہت خطرناک ہوتا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ میں نے پچھلے کچھ دنوں میں جو کچھ دیکھا ہے وہ معمول کی بات نہیں ہے اور یہ مزید خراب اور بدترین ہوتا جارہا ہے انہوں نے کہ کہ اس سلسلے میں ہمیں موافقت اختیار کرنے کی ضرورت ہے انہوںنے متاثرین کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ان کو اس واقعہ پر بہت افسوس ہے اور وہ متاثرین کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں جبکہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سینکڑوں افراد کو گھروں سے نکالاگیا ہے جن میں ساﺅتھ ویلز ، ہیوا فورڈ شائر اور وورسٹر شائر شامل ہیں دوسری طرف امددی کارروائیاں جاری ہیں.
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024