وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات و خصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹرجی۔ 15 میں اسلام آباد ماڈل کالج کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ 34 کروڑ روپے کی لاگت سے انشاءاللہ 2 سال میں مکمل ہو گا۔ اس میں 1700 بچوں کی تعلیم کا انتظام ہو گا اور 90 اساتذہ ہوں گے۔ حلقہ میں نوجوانوں کے لئے تعلیمی سہولیات کے لئے اس سال انشاءاللہ کئی منصوبے شروع ہو رہے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38