میکسیکو، اجتماعی قبر سے 10 نعشیں برآمد
میکسیکو کی ریاست میشواکان میں اجتماعی قبر سے 10 نعشیں برآمد کر لی گئیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ میکسیکو حکام نے مغربی ریاست میشواکان کے علاقے کومانجا میں اجتماعی قبر دریافت کی جس کی کھدائی کر کے بوسیدہ حالت میں 10نعشیں برآمد کی گئیں جنہیں ہلاکت کی وجوہات جاننے کے لیے فرانزک ماہرین کے تجزیے کے لیے بھیجا جائے گا۔ بیان میں بتایا گیا کہ جرائم میں ملوث افراد کی شناخت کر لی گئی ہے۔