عبدالغنی مجید کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست ،نیب کو نوٹس ،جواب طلب
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس فیاض احمد انجم جندران پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے جعلی بنک اکاؤنٹس کیس کے ملزم عبدالغنی مجید کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر کے 26 فروری تک جواب طلب کر لیا ہے۔ سماعت کے موقع پر ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو 13 فروری کو دیگر کیسز میں طبی بنیادوں پر ضمانت بعد از گرفتاری مل چکی ہے، نیب نے سندھ روشن پروگرام میں بھی عبدالغنی مجید کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، عبدالغنی مجید کو طبی بنیادوں پر ضمانت دی جائے،عدالت نے نیب کو جواب کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔