پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، تیز ہوائوں کے ساتھ بوندا باندی ہوئی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں اس وقت بارش اور تیز ہوائوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور گئی سردی دوبارہ لوٹ آئی ہے۔پنجاب کے ضلع نارووال میں بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ لاہور میں بھی سرد ہوائوں نے ڈیرے جما رکھے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسم جزوی طو پرابرآلود رہے گا۔ بتایا گیا تھا کہ گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں موسم جزوی طور پرابرآلود رہنے اورگرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024