مقررہ مدت میں ریونیو کلیکشن کے اہداف کو پورا کرنا ترجیح ہے:صوبائی وزیر برائے معدنیات
لاہور (نیوز رپورٹر ) صوبائی وزیر برائے معدنیات حافظ عمار یاسر نے کہا ہے کہ مقررہ مدت میں ریونیو کلیکشن کے اہداف کو پورا کرنا محکمہ کی اہم ترجیح ہے۔ معدنیات کے مقامات کی نشاندہی کا عمل مزید تیز اور شفاف کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ ریونیو جمع کیا جا سکے۔ محکمہ معدنیات میں معدنیات کی لیز سے لے کر ریت اور سیمنٹ کے ٹھیکوں تک کسی بھی معاملہ میں ایک روپے کی بھی کرپشن ناقابل معافی ہو گی۔