راستے کے تنازعہ پر فائرنگ ، خاتون شدید زخمی، بیٹا بال بال بچ گیا
تربیلا (نامہ نگار) غازی تحصیل کے گاؤں باغدرہ میں راستے کے تنازعہ پر فائرنگ سے خاتون شدید ز خمی، بیٹا بال بال بچ گیا۔ زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہری پور میں منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق غازی تحصیل کے گاؤں باغدرہ میں راستے کیتنازعہ پر مبینہ طور پر خاتون مذکورہ اپنے کھیت میں مویشیوں کے لیئے گھاس کاٹ رہی تھی کہ اسکے شوہر بشیر خان کا چچا زاد شیر احمد اور اس کا بیٹا شیر اعظم مسلح ہوکر آئے اور مسماۃ مستورہ جان اوراسکے بیٹے بلال پراچا نک فائرنگ کھول دی جسکے نتیجے میں خاتونِ شدید زخمی ہو گئی جبکہ اسکے بیٹے نیبھاگ کر جان بچائی۔زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہری پور منتقل کر دیا گیا ہے تھانہ غازی پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف اقدام قتل کی دفعہ 324 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔