دی نیشن کے سابق ریذیڈنٹ ایڈیٹر فصیح الرحمان خان انتقال کر گئے
لاہور (پ ر) سینئر صحافی اور روزنامہ دی نیشن اسلام آباد کے سابق ریذیڈنٹ ایڈیٹر فصیح الرحمان خاں بدھ کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی میت اسلام آباد سے لاہور لائی گئی اور تدفین کی رسومات کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ میں جو حیدر روڈ اسلام پورہ کی پارک میں ادا کی گئی صحافیوں، دانشوروں اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جن میں نوائے وقت کے انچارج ایڈیٹوریل سعید آسی، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس (برنا گروپ) کے سابق صدر محمد افضل بٹ ، سرمد سالک، عمران میر، فاروق حمید بھٹی، طہر ملک، امریکن قونصلیٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ حیدر حسن، شفیق اعوان، سابق صدور لاہور پریس کلب اعظم چودھری، محمد شہباز میاں بھی شامل ہیں۔ مرحوم نے روزنامہ دی نیشن لاہور سے اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز کیا تھا بعد ازاں وہ دی نیوز، جیو اور دنیا ٹی وی چینل کے ساتھ بھی وابستہ رہے مرحوم کی رسم قل آج بروز جمعرات بعد از نماز عصر چوک نیلی بار 9 حیدر روڈ اسلام پورہ لاہور میں ادا کیجائے گی۔