بھارت میں غیرجانبدار لکھاری کی حیثیت سے پہچان رکھنے والی صحافی برکھادت بھی متعصب اور انتہاپسند ہندوں کے نشانے پر آگئے ۔معروف سیاسی تجزیہ کار کو سوشل میڈیا پر ہراساں کیا گیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئی ۔ برکھا دت نے کہا کہ مجھے انتہاپسندوں کی طرف سے بد سلوکی پر مبنی ایک ہزار سے زائد پیغامات وصول ہوئے ہیں۔ ان پیغامات میں بدسلوکی، جان سے مارنے کی دھمکیاں اور فحش تصاویر تک شامل ہیں۔بھارت میں غیر جانبدار صحافی کے طور پر پہچان رکھنے والی معروف صحافی برکھا دت کو ماضی میں بھی اس قسم کی دھمکیاں ملتی رہی ہیں۔برکھا دت بھارت کی معروف سیاسی تجزیہ کار کے طور بھی جانی جاتی ہیں۔ بیباک تجزیوں اور غیر جانبداری کی وجہ سے انہیں انتہاپسندوں کی طرف سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہے کہ میں نے دھمکیاں دینے والے کا پتا چلا لیا اوراپنی شکایت سوشل میڈیا انتظامیہ کو درج کرادی .
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024