بورڈ آف گورنرز کیخلاف پمس کے ملازمین نے احتجاج جاری رکھا
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)پاکستان انسٹیٹویٹ آف میڈیکل سائنسز ملازمین کا بھی پانچویں روز بھی بورڈ آف گورنر قانون کی منظوری کے خلاف احتجاج جاری رہا۔ حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ ایک قانون کے ہوتے ہوئے اس کالے قانون کو فی الفور ختم کیا جائے۔ اس موقع پر ترجمان ڈاکٹر اسفندیار خان نے احتجاجی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام نے یہ متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ اگر حکومت ہوش کے ناخن نہیں لیتی تو احتجا ج میں مزید شدت لائیں گے ہم انتظامیہ کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں اس سے پہلے بھی چند موقع پرستوں نے ہمیں دھمکایا تھا مگر ان کا حشر آپ کے سامنے ہے آپ بے فکر کسی ملازم کے خلاف کاروائی کو تمام ملازمین کے خلاف کاروائی سمجھی جائیگی اور پھر نتائج کے ذمہ دار وہ خود ہونگے۔ محمد صداقت اعوان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہم نے ہمیشہ حقوق کی جنگ لڑی ہے اور یہ ملازمین اور غریب مریضوں کی بقا کی جنگ لڑ رہے اسکے لئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔