سعودی ولی عہد کا دورہ تعلقات کو بلندیوں تک پہنچائے گا، چراغ الدین شاہ
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) مرکزی امیر تحریک اتحاد امت ،علماء و مشائخ پاکستان مولانا پیر سید چراغ الدین شاہ نے شہزادہ محمد بن سلیمان ولی عہد سعودیہ عریبیہ اور ان کے ساتھ آنے والے تمام معزز مہمانان کے پاکستان کے تاریخی کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ دورہ پاک سعودی عرب کے تعلقات کو بلندیوں تک پہنچائے گا ،پاکستان اور سعودیہ کے تعلقات ہمیشہ سے بے مثال رہے ہیںموجودہ ابتر معاشی صورتحال کے پیش نظر سعودی شہزادہ کی خصوصی توجہ اور حقیقی معنوں میں پاکستان سے دلی محبت کا ثبوت ہے۔