جی ڈبلیو ایم اے کا بجلی اور گیس کنکشن کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام آباد(نیوز رپورٹ) گذشتہ روز غوری ویلفیئر اینڈ منجمنٹ ایسوسی ایشن فیز 4-A نے بجلی اور گیس کے کنکشن کی بندش کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں کثیر تعداد رہائشیوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جو بعد میں جلوس کی شکل اختیار کر گیا۔ مظاہرین نے مین بلیو وارڈ بند کر کے دھرنا دیا اور اپنے حق کے لئے نعرے بازی کی۔ صدر تنظیم رانا عبدالقیوم ایڈوکیٹ نے بجلی اور گیس کے کنکشن کے متعلق قانون کی کتابوں کا حوالہ دیا اور موقف اختیار کیا کہ ملک میں کسی بھی جگہ صارفین کے بنیادی حقوق کی پامالی نہیں ہوتی۔ ہم اہلیان غوری ٹائون کو دونوں بنیادی حقوق کی سہولتوںسے محروم رکھا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں محکموں کے سربراہان سے بھی باری باری گذارشات کر چکے ہیں مگر کسی صورت بھی کنکشن نہیںکھل سکے۔ چیئر مین ملک عبدالوحید ،شیخ دین محمد، سیکریٹری اللہ بخش نعیمی، محب اللہ خٹک، ملک اورنگ زیب، شہر یار ہمایوں، زاہد خان، ظفر عباسی، فیض پراچہ، فرید خان، ملک بنارس،اشرف ساقی، ملک عامر احسان ، توقیر عالم،عبدالمنعم بلوچ،چودھری مختارنے باری باری مظاہرین سے خطاب کیا اور پر امن رہنے کی اپیل کی۔