دراز اور ایچ بی ایل کیطرف سے صارفین کو ایک بڑی پیشکش
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے معروف ای کامرس پلیٹ فارم دراز اور پاکستان کے نجی شعبہ میں سب سے بڑے بینک ایچ بی ایل نے مل کر ایک بار پھر صارفین کو ’’HBL Wednesdays‘‘ کی ایک بڑی پیشکش کی ہے۔ HBL Wednesday دراز اور ایچ بی ایل کے مابین ایک سال کے طویل عرصہ پر مشتمل شراکت داری ہوگی۔ ’’HBL Wednesdays‘‘ نے ایچ بی ایل کے تمام ڈیبٹ کارڈز اور کریڈٹ کارڈز ہولڈرز کو موقع پر 10 فیصد تک کے بڑے ڈسکائوٹ کی پیشکش کی ہے۔ ایچ بی ایل کے صارفین موبائل، اس سے متعلقہ اشیائ، ٹی وی اور گھریلو مصنوعات سمیت مختلف قسم کی تین ملین سے زائد مصنوعات پر رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔