مہاتیر محمد کا پاکستان کا دورہ معیشت کیلئے خوش آئند ثابت ہو گا، اکرام بن محمد ابراہیم
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں تعینات ملائشیاء کے سفیر اکرام بن محمد ابراہیم نے کہا کہ پاکستان کے قومی دن کے موقع پر ملائشیاء کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کا متوقع دورہ پاکستان پاکستانی معیشت کیلئے خوش آئند ثابت ہو گا کیونکہ اس موقع پر پاکستان کے آٹوموبائل سیکٹر سمیت دیگر شعبوں کیلئے اچھی خبر کی توقع کی جا رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ملائشیا ء پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو مزید بہتر کرنا چاہتا ہے کیونکہ دونوں ممالک آپس میں متعدد مصنوعات کی تجارت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملائشیائ اور پاکستان کے درمیان نصف صدی سے زیادہ عرصے سے کاروباری تعلقات پائے جاتے ہیں لیکن نجی شعبوں کے درمیان بہتر روابط کے فقدان کی وجہ سے وہ دوطرفہ تجارت کی اصل صلاحیت سے ابھی تک استفادہ حاصل نہیں کر سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احمد حسن مغل نے کہا کہ پاکستان اور ملائشیاء کی دوطرفہ تجارت اتنی حوصلہ افزاء نہیں ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ دونوں ممالک نجی شعبوں کو قریب لانے کی کوشش کریں جس سے باہمی تجارت کو بہتر فروغ ملے گا۔