پیرا میڈیکل سٹاف فیڈریشن کے الیکشن 6اپریل کو ہوں گے
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن کے الیکشن 6 اپریل کو ہونگے۔ محمد ارشدخان آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کا ہنگامی اجلاس شرافت اللہ یوسفزئی کی صدارت میں مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں سرپرست اعلی سراج الدین برکی و اراکین مرکزی کابینہ محمد ارشد خان, عبرلرزاق ندیم, خواجہ سرفراز, خالدہ بشیر, پرویز خان, سمیت خیبر پختونخواہ پیرامیڈیکس کے صدر سید روئیداد شاہ ,لقمان گل اسلام آباد صفدر خان, رانا احمد, چودہری انس, سعیداللہ جان مروت, اور زیشان ملک نے شرکت کی شرکاء نے پمس میں جاری احتجاج کی پرزور حمایت کی اور حکومت سے پمس کی سرکاری حیثیت کوبرقرار رکھنے کا مطالبہ کیا۔