قائداعظم یونیورسٹی کے شعبہ فارمیسی کے زیراہتمام کانفرنس
اسلام آباد(نا مہ نگار)قائداعظم یونیورسٹی کے شعبہ فارمیسی نے ہائیرایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے ادویہ سازی اور ادویات کی فراہمی میں حالیہ ترقی کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا۔کانفرنس کا مقصد ادویہ سازی سے متعلق کام کرنے والے محققین کو ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا جہاں وہ شعبہ فارمیسی اور ادویہ سازی کی صنعت میں ہونے والی نئی تحقیق کو زیر بحث لا سکیں۔ افتتاحی تقریب سے نیشنل اسمبلی کی فنانس اور ریونیو کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین فیض اللہ کموکانے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی سطح پر شعبہ ادویہ اور ادویہ سازی کی مقامی صنعت میں تحقیق کو فروغ دینے سے نہ صرف عوام کو سستی ادویہ کی فراہمی ممکن ہو سکے گی ۔قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیز میں ہونے والی تحقیق اور ادویہ سازی کی صنعت کے مابین تعاون اور اشتراک نیزتعلیم وتحقیق کے درمیان ربط پیدا کرنا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔