ایک تصویر ایک کہانی…
گوجرانوالہ کا رہائشی منظور حسین نولکھا چوک میں بچوں کے چھوٹے چھوٹے انگوٹھیاں، نگینے وغیرہ زمین پر بیٹھا فروخت کرتا ہے۔ دونوں ٹانگوں سے معذور ہے۔ لاہور میں دوستوں کے ساتھ مل کر ایک چھوٹا سا کمرہ کرایہ پر لیا ہوا ہے۔ دو بچے ہیں جو مدرسہ میں ناظرہ کر رہے ہیں۔ ہفتہ کے بعد بیوی بچوں اور والدین کو خرچہ بھیج دیتا ہوں۔ سائیکل ویل چیئر پر آتا جاتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ بھیک مانگنے کی بجائے محنت مزدوری کر رہا ہوں۔ مکا ن کا کرایہ اور بل وغیرہ ادا کرکے بڑی مشکل سے گزارہ ہو رہا ہے۔ مہنگائی بہت ہو گئی جس کی وجہ سے گاہک بھی کم ہو گئے ہیں۔اب ہاتھوں سے ویل چیئر سائیکل چلانے میں مشکل پیش آتی ہے۔ حکومت پنجاب جہاں غریبوں کے لئے پناہ گاہیں بنا رہی ہے وہاں معذوروں کے لئے بھی کام کرے۔ مجھے موٹر سائیکل تین ویل والی مل جائے تو میرے اور میرے بچوں کے لئے آسانی ہو جائے گی۔(فوٹو اعجاز لاہوری)