حکمرانوں نے ملک کو دلدل میں پھنسا دیاہے:پرویز ملک
لاہور(نیوزرپورٹر)مسلم لیگ (ن) لاہورکے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک ،جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملک کو دلدل میں پھنسا دیا ،معیشت کا بیڑا غرق کر دیا گیا ،پنجاب کا فیصلہ پنجاب میں نہیں ہوتا،نوازشریف ریاستی ناانصافی و ظلم کا شکار ہیں ،انہیں دل کی تکلیف ہے اور گائنی وارڈ میں داخل کیا ہوا ہے یہ حکومت کا کیسا بھونڈا مذاق ہے ظلم اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ نوازشریف کو صحت کے بنیادی حق سے محروم رکھاجارہاہے۔ حکومت ان سے سنبھالی نہیں جا رہی نہ ہی ملکی معیشت کی بہتری کے لئے ان کا کوئی ویڑن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں ایک اجلاس ے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رمضان صدیق بھٹی، سعدیہ تیمور عنیزہ فاطمہ سمیت دیگر بھی موجودتھے۔