ڈاکٹر طاہر القادری کی 68 ویں سالگرہ پر منہاج یونیورسٹی کے زیر اہتمام خصوصی تقریب
لاہور (پ ر) قائد تحریک منہاج القرآن اور منہاج یونیورسٹی لاہور کے بانی و بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ڈاکٹر طاہر القادری کی 68ویں سالگرہ پر منہاج یونیورسٹی میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی اور ان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، سالگرہ کی تقریب میں ڈاکٹر حسین محی الدین، ڈاکٹر محمد اسلم غوری،خرم نواز گنڈا پور،بریگیڈیئر ر اقبال احمد خاں،ڈاکٹر شاہد سرویا،کرنل (ر) محمد مبشر ،بیرسٹر عامر حسن، میاں زاہد اسلام، جواد حامد،عدنان جاوید،شہزاد رسول،جی ایم ملک،سہیل احمد رضا، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے میڈیا ڈائریکٹر نوراللہ صدیقی،راشد کلیامی ،راجہ زاہد محمود،یونیورسٹی کے ڈینز، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اور سینئر کلاسز کے طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنر بیٹسمین اظہر علی نے ڈاکٹر طاہر القادری کی سالگرہ میں شرکت کی اور ان کی نوجوانوں کی کردار سازی کے حوالے سے بروئے کار لائی جانے والی عالمگیر کاوشوں کو سراہا، اظہر علی کی سالگرہ بھی 19 فروری کو تھی اس پر یونیورسٹی کی طرف سے انہیں مبارک باد دی گئی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا اتحاد سے طاقت اور طاقت سے منزل حاصل ہوتی ہے۔