انٹرنیشنل بفلو کانگریس 2019 اختتام پذیر ہو گئی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل بفلو کانگریس 2019 اختتام پذیر ہو گئی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ بھینس کو حقیقی معنوں میں دیہی زرعی معیشت کا اہم جز قرار دیا جا سکتا ہے کیونکہ بھینس ایک ایسا جانور ہے جو لائیو سٹاک فارمرز کو دیہات میں پائیدار روزگار فراہم کر رہا ہے۔ تقریب میں صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک، مشیر وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے لائیو سٹاک فیصل حیات خان جبوآنہ، سیکرٹری لائیو سٹاک احسن وحید،پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا، پروفیسرز ، محکمہ لائیو اسٹاک کے ایڈیشنل سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز، بین الاقوامی مندوبین، محققین، ملکی و غیر ملکی لائیو سٹاک فارمرز، طلباء و دیگر شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔