علامہ اقبال ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے پر گڑھا پڑنے سے متعدد پروازیں تاخیر کا شکار
لاہور(نیوزرپورٹر)علامہ اقبال ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے پر گڑھا پڑنے کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ لاہور ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے پر ایک بار پھر گڑھا پڑنے کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک جانے والی 10 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں، ذرائع کے مطابق جدہ سے لاہور آنے والی پرواز کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ہے جب کہ رن وے کو گزشتہ رات تک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی لاہور ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے پر گڑھا پڑگیا تھا جس کے باعث اسلام آباد سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی تھی۔