22 فروری کو چیئرنگ کراس پر او آئی سی کی سالگرہ منا ئیں گے:حسن مرتضیٰ
لاہور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ ہم 22 فروری کو چیئرنگ کراس پر او آئی سی کی سالگرہ منا ئیں گے۔بھٹو نے یہاں تمام اسلامی ممالک کو یکجا کیا تھااور ایک ویزا کی بات کی تھی۔ تیل کی دولت کو طاقت بنانے کی بھٹو صاحب نے بات کی تھی ۔آئی سی میں پوری قوم پرجوش تھی۔ پاکستان اس وقت قیادت کر رہا تھا ، لیکن آج جب ولی عہد سعودی عرب آئے تو حکمرانوں نے قوم کو تقسیم کر دیا۔ اپوزیشن کو دور کر دیا گیا، ایسا لگ رہا تھا پاکستان ایک شخص اور تین وزرا ء کا نام ہے۔