بھارت اندرونی خلفشار چھپانے کیلئے پاکستان پر الزام لگا رہا ہے: ہاشم علی شاہ زنجانی
لاہور (پ ر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانی حضرت یعقوب حسین زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اپنے اندرونی خلفشار کو چھپانے کے لئے پاکستان پر الزام تراشی کر رہا ہے۔ پلوامہ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت ہو ہی نہیں سکتا۔ مودی سرکار کا پاکستان دشمنی کا بخار کشمیر کی آزادی سے ہی اترے گا۔ بھارت کھوکھلی دھکیاں دینے سے باز آ جائے پاکستان کسی بھی حماقت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے۔ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ پاکستان پرامن ملک اور بھارت جنگی جنون کا شکار ہے۔ کلبھوشن کے خلاف عالمی عدالت میں سماعت کے موقع پر سوچے سمجھے منصوبے کے مطابق بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر مظالم بڑھا دئیے ہیں۔