قتل کیس میںملزماقن کی سزائے موت ،عمر قید میں تبدیل
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جناب جسٹس قاسم خان اور جناب جسٹس محمد طارق عباسی نے تھانہ للہ جہلم کے قتل کیس میںٹرائل کورٹ سے سزائے موت پانے والے دو ملزمان کی اپیل منظور کرکے عمر قید میں تبدیل کردی ملزمان ظفر اقبال اور عنصر اقبال کے وکیل راجہ غنیم عابر خان ایڈووکیٹ نے پیروی کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف محبوب خان اور منصر محمود کو قتل کرنے پر پولیس نے گرفتار کیا تھا چار مئی2016 ء کو ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی عدالت عالیہ کے ڈویژن بنچ نے دوطرفہ دلائل سننے کے بعد ملزمان کی سزائے موت کالعدم قرار دے کر اسے عمر قید میں تبدیل کردیا ۔