چوری، ڈکیٹی کی وارداتیں: شہری لاکھوں روپے، انعامی بانڈز، طلائی زیورات، گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور موبائل فونز سے محروم
راولپنڈی ۔اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری ملکی غیر ملکی کرنسی ، انعامی بانڈز ، طلائی زیورات ، گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے ڈاکوئوں نے دو شہری فائرنگ کرکے زخمی بھی کردئے تھانہ صادق آباد کو ذوالفقار علی نے بتایا کہ سی بلاک سیٹلائٹ ٹائون میں مدعی بینک میں نقدی جمع کرانے جارہا تھا کہ اچانک بغیر نمبر پلیٹ کی مہران کار نے میرا راستہ روکا اور اسی دوران دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے مجھ پر فائر نگ کرکے میری پنڈلی زخمی کردی دوسرا ڈاکو مجھ سے بیگ جس میں ساڑھے نو لاکھ روپے نقدی ، اے ٹی ایم کارڈ ،شناختی کارڈ تھے لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ روات کو محمد رزاق ٹوانہ نے بتایا کہ میرے گھر کی چھت کا جنگلا کاٹ کر ڈالر ، انعامی بانڈز ، طلائی زیورات ، کپڑی اور قیمتی سامان چوری کرلئے گئے تھانہ صدر بیرونی کو کیپٹن محمد عادل نے بتایا کہ لیاقت کالونی چکری روڈ سے میری XLI کرولا کار نمبرQK - 938 چوری ہوگئی تھانہ صادق آبا د کو ملک گلفام شہزاد نے بتایا کہ دوبئی پلازہ کے سامنے میری ہنڈا سوک کارنمبرUR - 094 کا پچھلا شیشہ توڑ کر اس میں پڑی 8 لاکھ روپے کی نقدی 23 موبائل فون چوری کرلئے گئے تھانہ وارث خان کو تنویر احمد نے بتایا کہ آریہ محلہ میں میری مہران کار نمبرAHF - 986 چوری ہوگئی تھانہ صادق آباد کوفرخ علی رضاء نے بتایا کہ النور کالونی میں میری گاڑی نمبرEW - 496 چوری ہوگئی تھانہ ریس کورس کو شیراز انجم جمیل نے بتایا کہ افشاں کالونی میں دو موٹر سائیکل سوار مجھ سے ٹیبلٹ موبائل چھین کر لے گئے تھانہ ائرپورٹ کو شفیق الرحمٰن نے بتایا کہ گلریزiii میں میری کرولا کار نمبرDD - 732 چوری ہوگئی تھانہ نیو ٹائون کو محمد طیب اعوان نے بتایا کہ پنڈورہ میں میرے گھر کا تالا توڑ کر 125 اپلائیڈ فار موٹر سائیکل چوری کرلیا گیا تھانہ پیرودھائی کو نعمان خان نے بتایا کہ بنگش کالونی میرا موٹر سائیکل نمبرAHR - 543 چوری ہوگیا تھانہ نیو ٹائون کو عبدالغفار نے بتایا کہ کٹاریاں میں میرے گھر کی چھت سے 40 قیمتی کبوتر چوری ہوگئے تھانہ کینٹ کو زاہد بشیر نے بتایا کہ حیدر روڈ پر ایک موٹر سائیکل سوار مجھ سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا تھانہ لوہی بھیر کو حیدر منصور نے بتایا کہ پی ڈبلیو ڈی میں گھر کے باہر سے میری کرولا کار نمبرLES - 5547 چوری ہوگئی تھانہ کورال کو سجاد حسین نے بتایا کہ غوری ٹائون4 میں میرا بٹوہ چوری ہوگیا جس میں94 ہزار روپے کی نقدی اور اے ٹی ایم کارڈ تھے تھانہ کراچی کمپنی کو شہزاد محمود نے بتایا کہ سیکٹر جی نائن ون میں تین موٹر سائیکل سوار ڈاکو مجھ سے سات لاکھ روپے کی نقدی اور گاڑی کی رجسٹریشن چھین لی اور فرار ہوگئے تھانہ سبزی منڈی کو منشا یوسف نے بتایا کہ منڈی موڑ پر دو مسلح ڈاکوئوں نے میری مذاحمت پر فائرنگ کرکے مدعی کو زخمی کردیا اور