فیروزوالہ: ڈکیتی او ر چوری کی متعدد وارداتیں ڈاکوئوں نے دو دکانیں لوٹ لیں
فیروزوالہ (نامہ نگار ) ڈکیتی او ر چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوئوں نے دو دکانیں لوٹ لیں اور متعدد شہریوں کو بھی لوٹ لیا ، لاہور روڈ کی آبادی اکبر ٹائون میں ڈاکوئوں نے ایک دوکان کے مالک جمیل کو جان سے مار دینے کے دھمکی دے کر 50ہزار روپے کی رقم چھین لی ، ڈاکوئوں نے مرید کے کے قریب موٹر سائیکل سوار کو روک کر لو ٹ لیا ،نامعلوم چوروں نے دوکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے کا سامان چوری کر لیا ، شاہ جمال کالونی نے چور تین گھروں میں داخل ہو کر ہزاروں روپے کا سامان چوری کر کے لے گئے ، نامعلوم افراد نے گھر کے باہر کھڑا رکشہ چوری کر لیا ۔