پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈائون364 نادہندگان کے گھر،دوکانیں اور دیگر جائیدادیں سیل
لاہور(نامہ نگار)محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈناکوٹکس کنٹرول لاہور نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں 364نادہندگان کے گھر،دوکانیں اور دیگر جائیدادیں سیل کر دی ہیں ۔ ڈائریکٹررضوان اکرم شیروانی اور راؤشکیل الرحمان کی ہدایات پر محکمہ کی ٹیموں نے گزشتہ روزشہر کے مختلف علاقوں میں 364 پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کی جائیدادیں سیل کر دیںجبکہ ان ٹیموں نے کروڑوںر وپے پراپرٹی ٹیکس کی ریکوری بھی کی ہے ۔