پولیس افسروں کے تقرر وتبادلے
لاہور(نمائندہ خصوصی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے دو پولیس افسروںکے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او سٹی گجرات، اسد اسحاق کو ایس ڈی پی او قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ ،جبکہ ایس ڈی پی او قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ رضا حسنین کو ایس ڈی پی او سٹی گجرات تعینات کیاگیا ہے۔ اے آئی جی کمپلینٹس سی پی او پنجاب لاہور علی جاویدانور ملک کو اے آئی جی انسپکشن سی پی او پنجاب، اے آئی جی ٹریننگ سی پی او پنجاب زاہد نواز کو اے آئی جی کمپلینٹس سی پی او پنجاب ،ڈی پی او مظفر گڑھ عمران کشور کو ڈی پی او شیخوپورہ ،ڈی پی او شیخو پورہ جہانزیب نذیر خان کو ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز ٹریفک پنجاب لاہور،اے آئی جی فنانس سی پی او پنجاب غازی محمد صلا ح الدین کو ڈی پی او مظفرگڑھ،تقرری کے منتظر حسن مشتاق سکھیرا کو ڈی پی او سرگودھا جبکہ ڈی پی او سرگودھا محمد حسن رضا خان کو بٹالین کمانڈر7پنجاب کانسٹیبلری لاہور تعینات کردیا گیا ہے ۔ اے ایس پی اینٹی رائٹس یونٹ لاہورمحمد ارسلان شاہ زیب کو ایس ڈی پی او ننکانہ صاحب جبکہ ٹریفک آفیسر ڈی جی خان ڈی ایس پی محمد ریاض انور کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں